لاہور: (دنیا نیوز) فلمسٹار اور سٹیج اداکارہ خوشبو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئیں جس کے بعد انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر فلمسٹار خوشبو آ گئی ہیں، سٹیج اداکارہ کو ایف بی آر کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے،
ایف بی آر کی طرف سے اداکارہ خوشبو کو 2019ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا، فلمسٹار نے تاحال اپنے اثاثہ جات بھی ایف بی آر پر ظاہر نہ کئے۔
فلمسٹار خوشبو کو جوہر ٹاؤن میں انکی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا، ایف بی آر نے فلمسٹار خوشبو کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات ظاہرنہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دے دیا۔