اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کراچی نے 19بے نامی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے، گاڑیوں کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
ایف بی آر زرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیوں کےاصل مالکان کوئی اور ہیں، خدشہ ہے کہ کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ان گاڑیوں کو ملازمین کے نام پر رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔ ایف بی آر زرائع کے مطابق 19گاڑیوں میں 2 بی ایم ڈبلیواور 2 مرسیڈیز بنز بھی شامل ہیں ۔
گاڑیوں کے اصل مالکان کو 7روز میں ایف بی آر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ 19 ضبط شدہ گاڑیوں کی مالیت 15کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔