ملک بھر میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی رجسٹریشن کا آغاز

Published On 08 January,2021 01:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے ملک بھر میں تمام ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ ایجنٹس اور جیولرز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کی ایک اور شرط پوری، رجسٹریشن کیلئے 56 ہزار ریئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری تک اپنا کاروبار رجسٹرڈ کرایا جائے، بصورت دیگر کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔

رجسٹریشن کے بعد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز اپنے مشکوک صارفین کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، مشکوک صارف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر 10 کروڑ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایف بی آر کی اس مہم کو کاروبار دشمن اقدام قرار دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 252 ایسے چارٹرڈ اکاؤٹنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو آئی کیپ اور آئی سی ایم اے میں رجسٹرڈ نہیں، ان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو بھی اپنے کلائنٹس کی مشکوک ترسیلات سے آگاہ کرنا ہو گا۔
 

Advertisement