اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے 6 ماہ بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا مستقل چیئرمین تعینات کردیا۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ ان کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق جاوید غنی کے پاس 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا۔ جاوید غنی ریٹائرڈمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔ جاوید غنی ممبر ایف بی آر تعینات تھے۔