اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیش بیک سکیم کا اعلان کر دیا ہے اور یوں صارفین جمع کرائے گئے سیلز ٹیکس کا 5 فیصد واپس لے سکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کا 5 فیصد صرف ٹیئر ون ری ٹیلرز سے خریداری پر واپس ملے گا۔ صارفین کو سہولت کیلئے ٹیکس آسان موبائل ایپ استعمال کرنا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیش بیک ایک ماہ میں موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کا خود کار نظام منسلک کیا گیا ہے۔ موبائل ایپ کی مدد سے ایف بی آر ویلٹ اکاونٹ کھولا جا سکے گا، خریداری کی الیکٹرانک رسید کی موبائل ایپ کے زریعے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔