ایف بی آر کا بھاری سرمایہ کاری کرنیوالے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Published On 29 January,2021 03:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھاری سرمایہ کاری کرنے والے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ متعلقہ افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کرنے والے ان نادہندگان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوشواروں کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تحقیقات کے دوران بینک اکاﺅنٹس، املاک کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ ان سرمایہ کاروں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں جنہوں نے گوشواروں میں غلط بیانی سے کام لیا۔ نجی کمرشل بینکس، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریونیو اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز سے بھی تفصیلات جمع کی جائینگی۔ تحقیقات کے بعد نادہندگان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس2002کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement