لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار عاطف اسلم کا آڈٹ کرنے کے بعد 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ ان کا انکم ٹیکس سال 2018ء کا آڈٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی، گلوکار عاطف اسلم نے ایک ماہ میں ٹیکس ادا نہ کیا تو بینک اکاونٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔