اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام اور صنعت کو ریلیف دے گا، روزگار بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔
اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سالی صنعتی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے بجٹ ریلیف کو جاری رکھا جائے گا، ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ جاری رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔ بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ دینے سے مقامی صنعت کو فروغ ملا ہے اور روزگار کے مواقع بھی بڑھے۔ صنعتی ترقی کی وجہ سے سیلز ٹیکس کی وصولیاں بڑھ رہی ہیں۔
جاوید غنی نے کہا کہ آیندہ بجٹ میں غیر ضروری ٹیکس کی چھوٹ محدود کی جائیں گی، آئندہ بجٹ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔ آئندہ بجٹ میں پرتعیش اشیا پر ٹیکس کی شرح بڑھائی جائے گی۔