اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت توانائی پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں۔
وزارت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی لہٰذا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔