بابر اعظم ٹی 20 انٹرینشنل کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ریکارڈ بنانے کے قریب

Published On 20 April,2021 12:23 pm

ہرارے: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2 ہزار ٹی 20 انٹرینشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔

بابر اعظم اب تک 49 ٹی 20 میچز میں 48.50 کی اوسط سے ایک ہزار 940 رنز بنا چکے ہیں۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی 20 اننگز میں عبور کیا تھا۔ بابر اعظم دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی 20 انٹرینشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ یاد رہے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ فارم کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیرز میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

Advertisement