نیب نے یوسف عباس کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

Last Updated On 23 April,2020 01:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے یوسف عباس کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم یوسف عباس نے نوازشریف کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف عباس شریف کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا 18 فروری کو کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ یوسف عباس شریف کو ضمانت دینے کیلئے ہارڈشپ کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم یوسف عباس چوہدری شوگر ملز کے سی ای او رہ چکے، مذکورہ مل میں ہونیوالی کرپشن میں ملزم کا کلیدی کردار رہا، نواز شریف کیساتھ ملکر یوسف عباس شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی، ملزم یوسف عباس نے نواز شریف سے قریبی رشتہ ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ان تمام حقائق کی روشنی میں یوسف عباس کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
 

Advertisement