لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا کے خطرات کے باعث شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہو رہے، نیب کو درخواست میں تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفکیٹس بھی منسلک ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا نیب کو مطلوبہ معلومات اور دستاویزی ریکارڈ فراہم کر دیا گیا، مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی، مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرنس سے پوچھ سکتے ہیں، پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کر کے مہیا کر دی گئیں، پہلے بھی درخواست کی تھی شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔