چیئرمین نیب نے چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی

Last Updated On 21 April,2020 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی، مبینہ سمگلنگ اور سبسڈی سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب فیس نہیں کیس منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔

 نیب اعلامیے کے مطابق چینی اور آٹا سکینڈل پر اربوں روپے کی ڈکیتی، قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات ہوں گی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ سی ڈی اے کے افسران، اہلکاروں اور نجی ہاؤسنگ اسکیم انتظامیہ کیخلاف انکوائری بھی منظور کی گئی ہے۔

 


 

Advertisement