لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے، لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کورونا پھیلاو کے سبب آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے، انہوں نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔
قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی نیب میں پیشی کا معاملہ، ن لیگی رہنما عطا ءاللہ تارڑ کہتے ہیں میاں شہبازشریف کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا رہے ہیں اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جا سکتا۔
عطا ءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ شہباز شریف نیب میں متعدد بار پیش ہو چکے ہیں اور تفصیلی و تحریری جواب بھی جمع کروائے جا چکے ہیں۔