اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 6 انکوائریز کی منظوری دی گئی، کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میڈیکل انچارج سول ہسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے اور 6 انکوائریز جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین نیب کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔