کراچی (دنیا نیوز) سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بدرجمیل میندھرو گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرارطور پرلاپتہ ہوگئے، اس حوالے سے بدرجمیل کی اہلیہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔
یادرہے کہ چندروزپہلے اینٹی کرپشن نےبدرجمیل میندھرو، روشن شیخ، اور ظہیرعباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ فرنٹ مین ظہیر عباس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے تھے، بدرجمیل کو علم ہوگیا تھا کہ اب مزید مقدمات بھی تیار ہورہے ہیں۔
ملزم کے پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بدرجمیل کو گرفتار نہیں کیا، بدرجمیل پرکروڑوں روپےبدعنوانی کاالزام ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ نےایس ایس پی ایسٹ اورساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیزکو حکم دیا ہے کہ تمام اقدامات کے حوالے سے فی الفورآگاہ کیا جائے۔