کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سندھ سے سرکاری اور نجی سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جائے۔ شدید سردی کے اس موسم میں بچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ سردی کے باعث بچوں کو نمونیا ہوا تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا؟محکمہ تعلیم کو ہر سال سردیوں کی چھٹیاں موسم کی مناسبت سے کرنا چاہیں۔ وزیر تعلیم اس اہم مسئلے پر نوٹس لیں۔



