سالِ نو کے موقع پر کراچی میں ہوائی فائرنگ، 3 خواتین سمیت 13 افراد زخمی

Last Updated On 01 January,2020 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) سالِ نو کے موقع پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 3 خواتین اور بچی سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کرنے والا نوجوان قانون کی گرفت میں آ گیا۔

کراچی پولیس نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ نہ روک سکی۔ مختلف واقعات میں ایک بچی تین خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات محمود آباد، صدر، کلفٹن، لائنز ایریا، کورنگی، ڈیفنس، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

گارڈن پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث نوجوان کو گرفتار کیا، اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گارڈن میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران گاڑی کو آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔
 

Advertisement