نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ریہرسل کےدوران بالکونی سے ہزاروں رنگ برنگی پرچیاں پھینکی گئیں۔
دنیا بھر میں سال 2020 کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، امریکا میں نئے سال کی سب سے بڑی تقریب ٹائمز اسکوائر نیویارک میں ہو گی جہاں نئے سال کی تیاریوں کی ریہرسل جاری ہے۔ ٹائمز اسکوائر کی بالکونی سے آزمائشی طور پر ہزاروں پرچیاں نچھاور کی گئیں، انتظامیہ کے مطابق نیوائیر ایوننگ کےدوران یہاں ڈیڑھ ٹن پرچیاں شہریوں پر پھینکی جائیں گی۔
ایک اندازے کے مطابق ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کی تقریب میں 10 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، اس موقع پر کئی معروف گلوکار بھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے جبکہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔