بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں نئے سال کا پر جوش استقبال

Last Updated On 01 January,2020 12:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں نئے سال کا پر جوش استقبال اور ایڈونچر لینڈ تھیم پارک میں ڈانسنگ فاؤنٹین کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فاؤنٹین کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، ایڈونچر لینڈ تھیم پارک میں دھنک رنگ بکھیرتے، رقص کرتے فاؤنٹین کے خوبصورت نظارے نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے، لیزر لائٹس نے نئے سال کی آمد کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔

لاہور بحریہ ٹاؤن میں ایفل ٹاور نئے سال کے جشن کی خوشی میں خوبصورت رنگوں میں نہا گیا، ایفل ٹاور سے پھوٹتی روشنیاں آسمان پر بکھر گئیں، زندہ دلان لاہور بڑی تعداد میں نئے سال کی آمد کا جشن منانے پہنچ گئے، اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں بھی سال نو پر شاندار تقریب ہوئی، اسٹیچو آف لبرٹی پر آتشبازی نے ایسے رنگ بکھیرے کہ دیکھنے والے بھی سحر میں ڈوب گئے۔