کراچی: (دنیا نیوز) پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں مخدوش عمارت گر گئی، 6 منزلہ مخدوش عمارت میں 21 فلیٹس تھے، پولیس اور متعلقہ ادارے پہنچ گئے۔
پولیس نے سڑک کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا، تمام مکینوں کو بر وقت نکال لیا گیا تھا، مخدوش عمارت ایک جانب سے جھک گئی تھی، جس کے گرنے کا خدشہ تھا۔ عمارت گرتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
ذرائع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کے مطابق حادثے کا شکار بلڈنگ مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی، 13 سال قبل عمارت تعمیر کی گئی، عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، شہر میں 380 سے زائد عمارتیں مخدوش ہیں۔
ایس بی سی اے حکام کا کہنا تھا 100 سے زائد انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں، کئی عمارتوں میں شہری رہائش پذیر ہیں، انتباہ کے باوجود بھی خالی نہیں کی جا رہی، رہائشیوں کو کئی بار مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔