سکھر: مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، باپ سمیت 2 زخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 29 December,2019 01:27 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں مکان کی چھت زور دار دھماکے سے گر گئی جس کی زد میں آ کر کمرے میں سوئے تین بچے جاں بحق، باپ اور بھائی زخمی ہو گئے جنہیں‌ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

سکھر کے نیو پنڈ تھانے کی حدود کے علاقے بھوسہ لائن کی پٹھان کالونی میں ایک شخص ندیم شر کے مکان کی چھت اس وقت مکینوں پر آ گری جب وہ سو رہے تھے۔

چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر تین بچے 13 سالہ ناہید، 9 سالہ بینظیر اور 6 سالہ وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ندیم شر اوراس کا 12 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر علاقے کے لوگوں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان کی چھت ایک عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی جو رات گئے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر آ گری۔