کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر صبح 7 سے رات 7 بجے تک سپلائی بحال رہیگی، حکومت نے 25 گھنٹے بعد فراہمی بحال کی ہے۔
کراچی میں ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری مگر کم پریشر کا سامنا ابھی بھی موجود ہے، سی این جی صبح 7 بجے سے رات7 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے بحال کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 30 دسمبر، یکم جنوری، 3 جنوری صبح 8 بجے سےآئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی جبکہ
انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو آج صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی معطل رہے گی۔