کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی۔
سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔
سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھانے کے لئے پر تولنا شروع کر دیئے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا ہوگا۔