جعلی اکاؤنٹس کیس: حسین لوائی اور طحٰہ کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

Last Updated On 29 June,2019 05:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم حسین لوائی اور طحٰہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بنک اکاونٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے، کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی، ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہو رہی ہے، بڑے پیمانے پر منظم کرپشن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے، عام ہوتی کرپشن کو روکنا عدالت کا بھی بنیادی فرض ہے۔