اسلام آباد: (دنیا نیوز) صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوشش میں اپوزیشن کو پریشانی کا سامنا ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے کئی ارکان فیصلے پر نظرثانی کے حامی ہیں۔
اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں ایوان بالا کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سامنے آیا۔ سینیٹ کے ارکان کی کل تعداد 104 ہے جبکہ چیئرمین کی تبدیلی کے لیے 53 ووٹ درکار ہوں گے، ایوان بالا میں ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین کی تعداد 66 ہے۔
بہت سادہ نظر آنے والے معاملہ گھمبیر ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے کئی ارکان فیصلے پر نظرثانی کے حامی ہیں، اگر انہوں نے صادق سنجرانی کے خلاف ووٹ نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد ناکام اور دونوں پارٹیوں میں پھوٹ پڑسکتی ہے۔ سیاسی قیادت اراکین کو اس معاملے پر منانے میں کامیاب ہوئی تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیاب یقینی ہوگی۔
دوسری جانب حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کو اپوزیشن کا خود غرضانہ ایجنڈہ قرار دیا ہے۔