بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 29 June,2019 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، عوام کے روشن مستقبل کیلئے جرات مندانہ فیصلے کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت ملک و قوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، عمران خان کی قیادت میں روشن مستقبل کیلئے جدوجہد اور قربانی رنگ لائے گی، بجٹ خوشحال، خود انحصار اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آنیوالے ماہ و سال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں، عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کر کے رہیں گے۔