اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے، قرضوں کے حقائق عوام سے چھپانا چاہتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ نیشنل ڈویلپمنٹ نہیں صرف پرسنل ڈویلپمنٹ چاہتے ہیں، نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی میں رکاوٹ بننے کا مترادف ہے۔