لاہور: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان نے ہر چیز کو پر لگا دیئے۔ پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی کر دی گئی، سی این جی کی نئی قیمت 82 روپے 79 پیسے تک جا پہنچی۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈالر کی پروان کے بعد عوام پر گرا دیا گیا سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم، پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 79.90 روپے سے بڑھ کر 82.79 روپے ہو گئی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کیپٹن (ر) شجاع انور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں اضافہ نا گزیر ہے۔