کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے سلیم بیلجیئم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے اہم دہشتگرد غفران احمد کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم غفران احمد کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم نے 23 دسمبر کو پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملے کی سہولت کاری کی۔ ملزم نے پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر حملے کے لئے ریکی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس پی کے دو عہدے دار جاں بحق ہوئے تھے، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے آٹھ ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔