کراچی: گلشن جمال اور ڈالمیا قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک

Last Updated On 06 March,2019 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلشن جمال میں ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان مارے گئے جبکہ رات گئے ڈالمیا میں مقابلے کے دوران ایک ہلاک ہوا۔

کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلشن جمال میں 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کر رہے تھے۔ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان زخمی ہوئے جو ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ادھر رات گئے ڈالمیا قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

دوسری طرف نارتھ کراچی یو پی موڑ پر دفتر میں 4 ڈاکو گھس آئے، مسلح ملزمان نے توڑ پھوڑ کی، 50 ہزار کیش اور 3 موبائل فون لے اڑے، شہر میں بڑھتی وارداتوں پر شہری بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ نارتھ کراچی دفتر میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔
 

Advertisement