پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں چائنہ سالٹ کے خلاف کارروائی میں ایک ہزار کلو گرام چائنہ سالٹ تحویل میں لے لیا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام چائنہ سالٹ تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق سالٹ آٹے کی بوریوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
کارروائی کے دوران ڈرائیور سمیت تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق چائنہ سالٹ کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔