پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے اہم کارروائی کے دوران آئس منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کو گرفتارکر لیا، ملزموں سے کروڑوں روپے کی بیس کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ درہ آدم خیل سے متصل زنگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر سی این جی سلنڈر سے بیس کلو گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔
کارروائی میں دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گروہ ہمسائیہ ملک سے بلوچستان کے راستے آئس اسمگل کرتے ہیں جو پشاور اور ملک کے دیگر شہروں کو اسمگل کی جاتی تھی۔
پکڑی گئی آئس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔