حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے قریب ٹنڈوجام سے میاں بیوی اور 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ٹنڈو جام کے قریب راؤکی گاؤں حق نواز جونیجو میں 7 لاشیں ملی ہیں جو ایک مرد ، خاتون اور 5بچوں کی ہیں ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں تاہم علاقہ ایس ایچ او نے اعلی حکام کو بھی اطلاع بھجوادی۔ ایس ایس پی ٹنڈو جام نے بتایا کہ لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، حقائق کاتفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
اہل علاقہ کے مطابق لاشوں کا علم ہوتے ہی پولیس کو آگاہ کر دیا، واردات کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔