کوئٹہ : پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن، 12 افراد گرفتار

Last Updated On 12 March,2019 02:13 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانہ کینٹ، بروری، کچلاک، خروٹ آباد اور سریاب کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتارکر کے ان سے ایک پسٹل، 5 کارتوس بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ تھانہ گوالمنڈی اورانڈسٹریل کی حدود سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 5 افراد گرفتارکیا گیا ہے۔ 

 

Advertisement