کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کسٹم کی بلیلی ریلوے اسٹیشن پر کاروائی، ایک کروڑ مالیت کا اسمگلنگ کا سامان برآمد کر لیا۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم کوئٹہ کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر بلیلی ریلوے اسٹیشن پر کاروائی کی، جس میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کپڑا، کمبل، ٹائلز اور کراکری برآمد کر لی جنکی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سمگلنگ کی روک کے لیےجاری رہیں گی تا کہ ملکی معشیت کو مضبوط بنانے میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔