راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے سنوکر کلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ نے مری روڑ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا، روڑ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
نعمان نامی نوجوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ وارث خان کے علاقے امر پورہ کے سنوکر کلب میں ہوا۔ لواحیقن نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے دو گرفتار ملزمان کو راتوں رات چھوڑ دیا ہے۔
اے ایس پی وارث خان سرکل آمنہ بیگ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سنوکر کلب میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔