کوئٹہ: (دنیا نیوز) سیکورٹی فورسز کی یونیفارمز میں ڈکیتیاں کرنے والے دو گروہوں کے 6 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور ڈکیتی میں استعمال ہونیوالی ایمبولینس برآمد ہوئی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گرفتار گروہ پولیس اور ایف سی کی وردیوں میں کارروائیاں کرتے تھے۔ ایک گروہ کے 6 افراد گرفتار اور دوسرے گینگ کے پانچ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ ملزمان سے 3 عدد پستول ، ایک نائین ایم ایم ، ایک ایس ایم جی، ایف سی کی 3 وردیاں، ڈکیتی میں استمعال ہونے والی ایمبولینس، ایک موٹرسائیکل، 2 راڈو گھڑیاں، 33 تولہ سونا، اور ایک لاکھ روپے کیش برآمد ہوا۔
ملزمان پر کوئٹہ کے متخلف پولیس اسٹیشنز میں کئی مقدمات بھی درج ہیں ۔