کراچی: خود کو آرمی کا میجر بتانے والا جعلساز گرفتار

Last Updated On 08 March,2019 09:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے کا والا ملزم گرفتار کر لیا۔

کراچی میں ملیر پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران کے دوران خود کو میجر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم سے آرمی کے یونیفارم میں متعدد تصاویر برآمد ہوئیں۔

ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ بیس ہزار کی رقم دو موبائل فونز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ملزم سے کپڑوں سے بھرا سفری بیگ اور آرمی کی یونیفارم میں جعلی تصاویر پولیس نے تحویل میں لے لی۔ ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔
 

Advertisement