سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں ماں نے امتحان کی تیاری نہ کرنے پر بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہل محلہ نے گھر کا دروازہ توڑ کر بچے کو نکالا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سکھیکی میں بیٹے کی امتحان کی تیاری نہ کرنے پر ماں نے اپنے حقیقی بیٹے پر بدترین تشدد کیا اور بیٹے ذوالفقار کو گھر کے اندر بند کر دیا، بچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہو گئے۔
بچہ اہل محلہ سے التجا کرتا رہا کہ مجھے ماں سے بچا لو، اہل محلہ نے بچے کی چیخ و پکار سن کر گھر کا دروازہ توڑ کر بچے کو گھر سے نکالا، اطلاع پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔