کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے وفاقی حکومت کو ٹک ٹاک حکومت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے بہتر بتائیں گے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا نا اہل وزراء کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ ویڈیو بناؤ اور وائرل کرو، 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی کابینہ ارکین کی تعداد 11 فیصد سے زیادہ نہیں رکھ سکتے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 8 لاکھ مستحقین کو متاثر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔