کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے ارکان نے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے ایئر ٹکٹ بک کرنے کیلئے اسمبلی میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سیکرٹری سندھ اسمبلی نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا کہ ائیر ٹکٹ بک کرنے کیلئے اسمبلی میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے، خاتون ارکان اسمبلی کیلئے پی آئی اے کی لیڈی آفیسر بھی تعینات کی جائے، پی آئی اے کا خصوصی بکنگ کاونٹر سندھ اسمبلی کے احاطے میں قائم کیا جائے، اقدام سے ارکان کو اسمبلی اجلاس کے بعد اپنے شہروں میں جانے کیلئے بکنگ میں آسانی ہوگی۔