لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا۔
شہر قائد میں بیٹیوں اقصیٰ اور انشاء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کیلئے کوشاں ہوں، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، سری لنکا اور بنگلہ دیش آج تعلیم کی وجہ سے ہی پاکستان سے آگے نکل چکے ہیں۔
پاکستانی آل راؤيڈر کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ لڑکی کو پڑھا کر ہم پوری نسل کو تعلیم یافتہ کرتے ہیں۔ جس طرح ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے، انکی خواہش ہے کہ ملک کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اس سلسلے میں وہ اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔
I am pleased to announce the launch of @SAFoundationN ‘Road to Education’ tour from Oct 21-31st covering 16+ cities across Punjab & launch of ‘LALA NATION 10’! A platform for the youth to come forward & participate in #SAF’s initiatives. Join me
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 15, 2019
"تعلیم ہو گی عام، ہر بیٹی کے نام” pic.twitter.com/k3T98si7Cc
انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتیں ٹھیک کام کر رہی ہوتیں تو آج غیر سرکاری تنظیموں کو میدان میں نہ آنا پڑتا۔
شاہد آفریدی ’تعلیم ہو گی عام، ہر بیٹی کے نام‘ کے عنوان سے خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملک کے شہر شہر، گلی گلی کا دورہ کریں گے اور اس مہم کا آغاز ملتان سے کریں گے۔
Watch video: #ShahidAfridi talks to media along with his daughters.
— Dunya News (@DunyaNews) October 15, 2019
More on: https://t.co/IHj1Xip7JG#DunyaVideos #DunyaNews pic.twitter.com/4FPuIiHuuC
اس موقع پر آفریدی کی بیٹیوں نے بھی لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔