فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ سے قبل ہفتے کوپریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت سوالات کئے تھے جس سے وہ د لبرداشتہ ہوئے اور قیادت سے انکارکیا ۔ان کی جگہ اسدشفیق کوقیادت سونپ دی گئی جبکہ خرم منظور کو ان کا نائب مقررکردیاگیا۔