اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے غیرمستحق وظیفہ خوروں کے نام منظرعام پر آنا شروع ہوگئے۔
غریبوں کا حق کھانے والوں میں بی آئی ایس پی کے افسران خود بھی شامل ہیں، بینظیر انکم سپورٹس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتا رہا، بی آئی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعمان ضہیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ادھر حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پر غریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔