بابر اعظم نے آئی سی سی کا 'پلیئر آف منتھ' ایوارڈ جیت لیا

Published On 10 May,2021 03:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بابر اعظم نے آئی سی سی کا 'پلیئر آف منتھ' ایوارڈ جیت لیا، گذشتہ ماہ ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے قومی کپتان نے فخر زمان اور نیپالی بیٹسمین کوشل بھرٹل کو مقابلے سے آؤٹ کیا۔

بابر اعظم ماہ اپریل میں ہی ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بنے تھے۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں فخر زمان اور نیپال کے کوشل بھرٹل بھی شامل تھے جو نہ جیت سکے۔

بابر اعظم ماہ اپریل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، قومی کپتان نے 3 ون ڈیز میں 228 رنز اور 7 ٹی 20 میں 305 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی الیسا ہیلی نے ویمن کرکٹرز میں آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

Advertisement