قومی کھلاڑیوں کی اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

Published On 12 May,2021 08:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کھلاڑیوں نے بھی فلسطین پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس پر حملے نے تمام مسلمانوں کو غم میں مبتلا کر دیا۔ قومی کھلاڑی بھی فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی جانب سے اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ سابق کرکٹر عبدالرحمن لکھتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی داد دینی پڑے گی جس طرح وہ ڈٹ کر اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرتی ہے اس جذبہ کے ساتھ لڑتی رہی تو ایک دن سرخرو ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہم سب کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے اور انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور کرکٹر عابد علی نے بھی سوشل میڈیا میں فلسطینی عوام کے حق میں ٹویٹ کیا کہتے ہیں یا اللہ فلسطینی عوام پر رحم فرما اور انکو تکلیف سے نجات عطا کر۔

سابق کرکٹر محمد یوسف نے لکھا کہ یا اللہ فلسطینی عوام کو اپنی حفاظت میں رکھ جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی اہلیہ نے پوسٹ کی اور لکھا کہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہوں۔
 

Advertisement