قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ روانہ

Published On 10 May,2021 04:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کھلاڑی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کیساتھ منائیں گے، پلیئرز کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے سے پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ ہو گیا، خصوصی طیارہ پی کے 6721لاہور سے ہرارے روانہ ہوا۔ پی آئی اے کا خصوصی بوئنگ 777 طیارہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کو لیکر بدھ کو لاہور پہنچے گا۔

29 رکنی پاکستانی سکواڈ 11 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے گا۔ کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم دورے زمبابوے سے واپسی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این او سی جاری کیا تھا، کورونا ایس او پیز کے تناظر میں پی سی بی نے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے لیے این اوسی کی درخواست کی تھی۔

Advertisement