قومی ٹیم کی زمبابوے سے واپسی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این او سی جاری کردیا

Published On 05 May,2021 08:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورے زمبابوے سے واپسی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این او سی جاری کردیا۔ ٹیم کی واپسی 11 مئی کو ہوگی۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے مکمل کرنے کے بعد واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این او سی جاری کردیا۔۔ کورونا ایس او پیز کے تناظر میں پی سی بی نےٹیم کی واپسی کیلئے اجازت مانگی تھی۔ 29رکنی پاکستانی اسکواڈ 11 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچے گا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہوگا۔ سول ایوی ایشن شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 

Advertisement