ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹ بورڈ کا یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور

Published On 30 April,2021 04:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے خوفناک حد تک اضافے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا۔

کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حال ہی میں ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں، سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔